پاکستان کو مزید خطرات سے بچانے کےلئے نااہل حکومت کو ہٹانا ضروری ہے، شازیہ مری

Apr 17, 2021 | 19:43:PM
پاکستان کو مزید خطرات سے بچانے کےلئے نااہل حکومت کو ہٹانا ضروری ہے، شازیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کاکہناہے کہ عمران نیازی نے اپنی سیاست کی خاطر انتہاپسندی کو فروغ دیا اور آج ہم اسکا نتیجہ بھگت رہے ہیں، پاکستان کو مزید خطرات سے بچانے کےلئے عمران نیازی کی نااہل حکومت کو ہٹانا ضروری ہے۔
پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کاکہناہے کہ مسئلہ کابینہ میں نہیں بلکہ کابینہ کے نااہل سربراہ میں ہے،عمران نیازی کی نااہلیت کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے، عوام معاشی اور سکیورٹی اعتبار سے خود کو غیرمحفوظ محسوس کر ہے ہیں، ان کاکہناتھا کہ سلیکٹڈ حکومت ملک کی معاشی خودمختاری داؤ پر لگا رہی ہے، سٹیٹ بینک کو کسی صورت بھی آئی ایم ایف کے حوالے ہونے نہیں دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنیکااعلان