بہاولپور: آسمانی بجلی گرنے سے گندم کے ڈھیر میں آگ لگ گئی

Apr 17, 2021 | 09:53:AM
آسمانی بجلی گرنے سے گندم کے ڈھیر کو آگ لگ گئی
کیپشن: آسمانی بجلی گرنے سے گندم کے ڈھیر کو آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے گندم کے ڈھیر میں آگ لگ گئی  جس سے سینکڑوں من گندم جل گئی۔

ریسکیو کنٹرول احمد پور شرقیہ کے مطابق نواحی علاقہ چک-95 ڈی این بی میں آسمانی بجلی کٹی ہوئی گندم کے ڈھیر پر گرنے سے گندم میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں من گندم جل گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک گھنٹے کے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور 30 فیصد سے زائد گندم کو جلنے سے بچالیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    کراچی: کپڑے کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔۔لاکھوں کا نقصان