ایشیا کپ 2025؛ بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 9 ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔
گروپ بی کا یہ میچ ابوظبی میں کھیلا گیا جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے،تنزید حسن 52 اور سیف حسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔توحید نے 26 رنز سکورکیے۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
155 رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورمیں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 35، عظمت اللہ 30 اور راشد خان 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، نسم احمد، تاسکین احمد اور رشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان کی جانب سے نور احمد اور راشد خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : سدرہ امین ساوتھ افریقہ کیخلاف سنچری کرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر