ایشیا کپ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے

Sep 16, 2025 | 12:31:PM
ایشیا کپ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ایشیا کپ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا نواں میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔

افغانستان ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فاتح رہا تھا، افغانستان نے ایک میچ کھیلا ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں۔

بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں دو میچ کھیل چکی ہے آج اس کا تیسرا اور آخری میچ ہے، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو شکست دی جبکہ سری لنکا کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 یہ بھی پڑھیں: کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، بھارتی بورڈ عہدیدار نئی کہانی سامنے لے آئے

بنگلہ دیش کے دو میچ کھیل کر دو پوائنٹس ہیں جبکہ افغانستان ایک میچ کھیل کر دو پوائنٹ رکھتا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم بی گروپ میں پہلے نمبر پر ہے اس نے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے چار پوائنٹس ہیں۔

بنگلہ دیش اگر افغانستان کو شکست دیتا ہے تو اس کے چار پوائنٹس ہو جائیں گے لیکن افغانستان کے پاس شکست کے باوجود ایک میچ باقی ہو گا، اگر افغانستان سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کے بھی چار پوائنٹس ہو جائیں گے۔

سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کے چار چار پوائنٹس ہونے پر بہترین رن ریٹ والی دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائیں گی لیکن اگر آج افغانستان بنگلہ دیش کو شکست دے دیتا ہے تو وہ با آسانی اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائے گا۔

اگر گروپ اے کی صورتحال کو دیکھا جائے تو بھارت دو میچ جیت کر گروپ میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، پاکستان نے دو میچ کھیلے ہیں ایک میں فتح اور دوسرے میں شکست ہوئی اس طرح اس کے دو پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر ہے۔

 متحدہ عرب امارات اور عمان نے دو دو میچ کھیلے ہیں، یو اے ای ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، عمان کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے۔