تکنیکی و آپریشنل وجوہات، اندرون اور بیرون ملک جانیوالی 4پروازیں منسوخ ایک  تاخیر کا شکار 

Sep 16, 2025 | 10:52:AM
تکنیکی و آپریشنل وجوہات، اندرون اور بیرون ملک جانیوالی 4پروازیں منسوخ ایک  تاخیر کا شکار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی چار پروازیں منسوخ جبکہ ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے، متاثرہ پروازوں میں اندرون و بیرون ملک جانے والی فلائٹس شامل ہیں۔

کراچی سے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا جانے والی ایئرپلین کی پرواز ای ٹی 695 کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 اور ایئربلو کی پرواز پی اے 200 بھی آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 بھی منسوخ  جبکہ ایئربلو کی لاہور جانے والی پرواز پی اے 406 ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد اب شام سات بجے روانہ ہوگی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں اور ری فنڈ سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے تاہم مسافروں سے گزارش ہے کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال ضرور چیک کریں۔