ایشیا کپ میں ناکامی، نجم سیٹھی کھلاڑیوں کے حق میں بول پڑے

Sep 16, 2023 | 21:50:PM
ایشیا کپ میں ناکامی، نجم سیٹھی کھلاڑیوں کے حق میں بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ایشیا کپ میں فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد تنقید کی زد میں گھری پاکستان ٹیم کے دفاع میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ نجم سیٹھی بھی سامنے آگئے۔

سابق سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹڑ پر  پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کے بارے میں طرح طرح کی باتیں ہورہی ہیں، کوئی گروپنگ کی بات کررہا تو کوئی پلیئرز اور منیجمنٹ پر تنقید کر رہا،بابر، شاہین، شاداب، فخر، رضوان اور نسیم چیمپئن کرکٹرز ہیں، کھلاڑیوں کے ساتھ کافی قابل ٹیم منیجمنٹ کام کررہی ہے،انہوں نے پاکستانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل منفی باتیں پھیلانے کے بجائے ٹیم کی سپورٹ کریں۔