نسیم شاہ کی انجری سے متعلق پی سی بی کا بھی موقف آ گیا

Sep 16, 2023 | 18:52:PM
نسیم شاہ کی انجری سے متعلق پی سی بی کا بھی موقف آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپیڈ سٹار نسیم شاہ کی انجری اور ورلڈ کپ سے باہر  ہونے کی خبروں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا موقف آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی انجری پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،میڈیکل بورڈ نسیم شاہ کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے،طبی ماہرین سے رابطے میں ہیں ،نسیم شاہ کے اگلی سیریز کھیلنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرئے گا۔

خیال رہےکہ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،نسیم شاہ ایشیاکپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کا شکار  ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلےکا اہم میچ بھی نہیں کھیلا تھا،اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ایک بیان دیا تھا کہ امید ہے کہ نسیم شاہ ورلڈکپ تک مکمل فٹ ہو جائیں گے اور  ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما منزہ حسن کی جہانگیرترین سے ملاقات،جلد استحکام پاکستان میں شمولیت متوقع

رپورٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہےکہ کندھے کی انجری کے باعث نسیم شاہ پورے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے، انجری کے باعث نسیم شاہ  کی ناصرف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز  بلکہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں شمولیت  پر  بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔