’شادی میں عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا‘، کرینہ کپور

Sep 16, 2023 | 18:15:PM
’شادی میں عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا‘، کرینہ کپور
کیپشن: کرینہ کپور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرینہ کپور  کا کہنا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور اس سے فرق کیوں پڑتا ہے کہ سیف کس عقیدے کو مانتے ہیں یا ان کی عمر کیا ہے؟ یہ بحث کا موضوع بھی نہیں ہونا چاہیے۔

کرینہ کپور نے انٹرویو کے دوران اپنے اور شوہر سیف علی خان کے ساتھ تعلق کے علاوہ عمر اور مذہب میں فرق کے حوالے سے گفتگو کی جس کی وجہ سے کرینہ کو اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

نامور اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے درمیان عمر میں بڑے فرق کے باوجود شادی کرنے سے متعلق سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کرتے ہوئے بولی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ’عمر کی کیا اہمیت ہے؟ سیف پہلے سے زیادہ حسین ہیں، میں خوش ہوں کہ میں 10 سال چھوٹی ہوں، انہیں فکر مند ہونا چاہیے، کوئی نہیں کہے گا کہ وہ 53 سال کے ہوگئے ہیں، عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ احترام اور محبت ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔‘

اداکارہ نے سیف علی خان اور اپنے مختلف عقائد اور مذاہب کے معاملے پر بھی بات کی، کرینہ نے اس بات پر زور دیا کہ لوگ ان کے اور شوہر کے مختلف مذہب اور ان کے درمیان عمر کے فرق پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں۔