نسیم شاہ ورلڈ کپ سکواڈسے باہر؟

Sep 16, 2023 | 16:01:PM
نسیم شاہ ورلڈ کپ سکواڈسے باہر؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے (فاسٹ) گیند باز نسیم شاہ کےمداحوں کیلئے بُری خبر،قومی کرکٹر نسیم شاہ کی میڈیکل رپورٹس میں سنجیدہ انجری کا انکشاف سامنے آیا ہے،بھارت کیخلاف میچ کے دوران نسیم شاہ دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق نسیم شاہ کولمبو سے واپسی کے بعد دبئی میں رکے تھے جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ، نسیم شاہ کی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں آئیں، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ لمبے عرصے کیلئے قومی ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سر پر ہونے کے سبب نسیم شاہ کیلئے سیکنڈ اوپینئن لینے کا فیصلہ کیا ہے ،جس کے بعد ان کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت ہونے یا نہ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

نسیم شاہ کے فینز کیلئے یہ بری خبر ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان 3 سے 4 روز میں متوقع ہے جس میں نسیم شاہ کی شمولیت کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ ٹیم کے اہم گیند باز ہونے کے ساتھ ساتھ کئی مواقع پر گیم چینجر بلے باز  بھی ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے ماضی قریب میں ہی افغانستان سے آخری گیندوں پر کھیل جیت کر سب کو حیران کیا  تھا۔