شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب کے عوام کے پاس جانے سے کتراتے ہیں: قادر پٹیل

Sep 16, 2022 | 11:35:AM
شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب کے عوام کے پاس جانے سے کتراتے ہیں: قادر پٹیل
کیپشن: وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قادر پٹیل نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی مریدوں سے نذرانہ لینے جاتے ہیں مگر مصیبت کے وقت نہیں گئے .

وفاقی وزیر صحت و رہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ شاہ محمود قریشی کی خواہش بلی کو خواب میں چھیچھڑے ہیں، بلاول بھٹو زرداری دنیا کے سفیرکو بارش اور سیلاب کے متاثرین کے پاس لے گئے جبکہ شاہ محمود قریشی مریدوں سے نذرانہ لینے جاتے ہیں مگر مصیبت کے وقت نہیں گئے ۔

 قادر پٹیل نےطنز کرتے ہوئے کہا کہ سید مراد علی شاہ اپنے صوبے میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جا رہے ہیں لیکن شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب کے عوام کے پاس جانے سے ایسے کتراتے ہیں جیسے نوسرباز تھانے سے۔

یاد رہے قادر پٹیل نے شاہ محمود قریشی کو ملتان میں بڑا جلسہ کرنے کا اوپن چیلنج بھی دیا تھا۔