نماز جنازہ پر فائرنگ، لیگی رہنما کے بیٹوں سمیت9 افراد جاں بحق،12 زخمی

Sep 16, 2021 | 23:46:PM
لوئر دیر، جنازے پر فائرنگ، 9 افراد جاں بحق
کیپشن: جنازے پر فائرنگ،9افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لوئر دیر کے نواحی علاقے طور منگ درہ میں جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور12زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے رہنما ملک جہانزیب کے دوبیٹے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق نماز جنازہ کے دوران دو فریقوں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
جاں بحق افراد میں مسلم لیگ ن کے رہنما ملک جہانزیب کا بیٹا ملک فہداوردانش بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران صاحب قوم کو گھوڑے اور سائیکل استعمال کرنے کا مشورہ دینے کے بجائے استعفا دیں اور گھر جائیں۔مریم اورنگزیب