چھری کانٹے سے سموسہ کھانے کا طریقہ بتانے والا بھارتی سوشل میڈیا پر مزاق بن گیا

Oct 16, 2025 | 10:12:AM
چھری کانٹے سے سموسہ کھانے کا طریقہ بتانے والا بھارتی سوشل میڈیا پر مزاق بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت ناگپور کے ایک ایٹی کیٹ کوچ اس وقت سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے جب ا ن کی ویڈیو میں وہ طلبہ کو چمچ اور کانٹے سے سموسہ کھانے کا طریقہ سکھا رہے ہیں۔

یہ ویڈیو امول نامی کوچ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جہاں لوگوں نے ان پر انڈین اسٹریٹ فوڈ کلچر کو ویسٹرن بنانے اور کھانے کی اصل خوشی ختم کرنے کے الزامات لگائے۔

ویڈیو میں امول بڑی سنجیدگی سے کلاس کے سامنے کھڑے ہو کر بتا رہے ہیں کہ سموسے کو چاقو اور کانٹے سے کس طرح کاٹ کر کھانا چاہیے۔

 لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا، بہت سے لوگوں نے اسے ’ضرورت سے زیادہ دکھاوا‘ اور ’بے کار ٹریننگ‘ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا، ’اگر کوئی آپ کو سموسہ اس طرح کھانے کو کہے، تو سمجھ لیں آپ غلط جگہ پر ہیں، فوراً بھاگ جائیں!‘

 ایک اور نے مذاق میں کہا، ’جب تک آپ پہلا نوالہ لیں گے، چٹنی ریٹائر ہو جائے گی!‘

 کئی صارفین نے میمز بنا کر دیسی انداز میں سموسہ ہاتھ سے توڑ کر چٹنی میں ڈبونے کے طریقے کا دفاع کیا۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی نے دیسی اسنیکس پر ایسے ایٹی کیٹ لیکچر دیے ہوں۔

اگست میں دہلی کی ایک کوچ کو بھی پانی پوری کو چمچ اور کانٹے سے کھانے کی ویڈیو پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔