فیول کی عدم دستیابی، پی آئی اے انٹرنیشنل فلائٹس مشکلات کا شکار

Oct 16, 2023 | 12:22:PM
 پی آئی اے کو انٹرنیشنل فلائٹس میں فیول کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پی آئی اے کو انٹرنیشنل فلائٹس میں فیول کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق فیول کی عالمی ادائیگیاں نہ کرنے کے باعث پی ائی اے نے اپنا آپریشن بھی محدود کیا ہے۔

دبئی ائیرپورٹ پر بھی فیول کی دستیابی نہ ہونے کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ 

مزید پڑھیں: اسرائیل فلسطین تنازع، امریکا میں 6 سالہ مسلمان بچہ قتل

پی کے 284 دبئی تا پشاور پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ ائیربس پرواز نے 8:40 پر پشاور پہنچنا تھا لیکن  اڑھائی گھنٹہ تاخیر سے پرواز کرنے کے باعث پرواز 11 بجے پشاور پہنچے گی