فوری نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے، فواد چودھری کا مطالبہ 

Oct 16, 2022 | 20:00:PM
تحریک انصاف، فواد چودھری، ضمنی انتخابات ، نتائج،
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر کہاکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا احترام کریں،فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہاکہ قوم نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنی امیدوں کا محور ثابت کیا۔تمام نشستوں پر عمران خان کی واضح برتری ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا احترام کریں،فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں،حکومت سے الیکشن کے فریم ورک پر گفتگو کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛ نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی آگے