آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

Oct 16, 2022 | 10:54:AM
24نیوز,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ , آئی ایس پی آر ,پاک فوج
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  لائن آف کنٹرول پہنچ گئے، سرحدی علاقے  کا دورہ کیا اور  جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر  اطمینان کا اظہار کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوسیری سیکٹر  پر  اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور  وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر تعینات افسران اور  فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر  اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی موجودہ صورت حال اور  آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔