گھی اور آئل کی قیمتوں میں پھر7سے25روپے فی کلو اضافہ

Oct 16, 2021 | 22:31:PM
گھی۔قیمت۔اضافہ
کیپشن: ۔آئل۔ گھی۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر 7سے25روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔ پرچون سطح پر درجہ دوم گھی کی قیمت 7روپے فی کلو اضافے سے325روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ درجہ دوم آئل کی قیمت 20روپے اضافے سے340روپے فی لٹرتک پہنچ گئی ۔
 واضح رہے کہ جمعہ (15اکتوبر) کویوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب گھی سمیت کئی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیاگیا ہے،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر درجہ اول گھی کا 10 کلوکاکین 1090 روپے مہنگا ہوگیا ہے جس سے اس کی قیمت2500 روپے سے بڑھ کر 3590 روپے ہو گئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5لیٹر درجہ اول کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 1332 سے بڑھ کر 1795 روپے ہو گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر درجہ دوم کے کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 465 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہوگئی ہے۔یوٹیلٹی پر درجہ دوم برانڈ کے گھی کے 10 کلو ٹن کی قیمت 475 روپے اضافے سے 2885 سے بڑھ کر 3360 روپے ہوگئی۔دوسری جانب کپڑے دھونے کے 2 کلو پا?ڈر کی قیمت میں 10 سے 21 روپے، باڈی لوشن کی 100 گرام قیمت میں 20 روپے جبکہ جوتے چمکانے والی 42 ملی گرام کریم کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کپڑوں کے لیے 500 ملی لیٹر لیکوڈ بلیچ کی قیمت میں 20 روپے، ایک لیٹر ٹائلٹ کلینر کی قیمت 41 روپے، شیمپوز کی 180 ملی لیٹر قیمت میں 4 روپے جبکہ نہانے کے صابن کی قیمت میں 15 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہینڈ واش کی 228 ملی لیٹر قیمت میں 9 روپے، شربت کی 800 ملی لیٹر قیمت میں 40 روپے جبکہ اچار کی 300 گرام قیمت 20 سے 44 روپے تک بڑھا دی گئی ہے، نوڈلز اور کیڑے مار ادویات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔
 ہفتے (16اکتوبر) کوادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی۔حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.20 فیصد اضافہ ہو ا اور مجموعی شرح 12.66 فیصد ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق سب سے کم آمدن والے طبقے کےلئے مہنگائی 14.12 فیصد پر پہنچ گئی۔ حالیہ ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے67 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ آلو 49 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔گھی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی کلو ، مٹن کی قیمت میں 4 روپے 58 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 43 روپے 96 پیسے مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے بیف,لہسن کوکنگ آئل بھی مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، ایک ہفتے میں چینی اوسط 6 روپے 72 پیسے فی کلو سستی ہوئی اور چینی کی اوسط قیمت 100 روپے 33 پیسے فی کلو پر آگئی۔ انڈے فی درجن 6 روپے 65 پیسے درجن سستے ہوئے۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 11 روپے 5 پیسے سستا ہوا۔ حالیہ ہفتے دالیں،کیلا اور پیاز بھی سستے ہوئے تاہم 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
 یہ بھی پڑھیں۔معروف پا کستانی اداکارہ سے متعلق انتہائی تشویشنا ک خبر