وزیراعظم کا پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر اظہار مسرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر اظہار مسرت کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ بالخصوص چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے جس عزم، محنت اور ٹیم سپِرٹ کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ فخر ہے،اس کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ میں پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور کارکردگی کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔