سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کلین سویپ،چیئرمین پی سی بی کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کلین سویپ کامیابی پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کلین سویپ پر تمام کھلاڑیوں کو مبارک ہو،پاکستان نے اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتی،مسلسل دو ڈومیننٹ پرفارمنسز پر ہمیں اپنے کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ پر فخر ہے،تمام لوگوں نے محنت اور جذبے سے کام کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ان لڑکوں پر اعتماد رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنی پوری صلاحیت لگا رہے ہیں۔
محسن نقوی نے حارث رؤف کو مین آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے پر خصوصی مبارکباد بھی دی،انہوں نے کہا کہ حارث رؤف نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بولنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں : حیدرآباد: پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا، مزید 2 افراد دم توڑ گئے