حیدرآباد میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے کا معاملہ ، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسان خان) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے یونٹ نمبر 10 میں گزشتہ روز پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے کےمعاملے میں تھانہ بی سیکشن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پٹاخہ فیکٹری کے مالک اسد خان سمیت اس کے پارٹنرز راشد خان، دلشاد خان، ارشد اور شکیل کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی ایکٹ، قتل بالسبب، خطرناک آتشگیر مادے کے ساتھ لاپرواہی اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے تھے،جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، جن میں سے 4 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ باقی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی؛پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندےگرفتار