ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھادئیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھادئیے۔
ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور سے مختلف شہروں کیلئے ستر روپے تک کرایہ بڑھایا گیاہے۔
لاہور سے بہاولپورکی لئے 50،ملتان کے لئے 40جبکہ لاہورسےڈیرہ غازی خان کےلئے کرایہ 70روپے بڑھایا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پرلیوی میں اضافہ، ڈیزل پر کم کردی گئی، تفصیلات جاری
وزارت خزانہ کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔