کولکتہ ٹیسٹ: پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقیدکا سامنا

Nov 16, 2025 | 11:54:AM
کولکتہ ٹیسٹ: پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقیدکا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (  ویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 

سابق بھارتی  سپنر ہر بھجن سنگھ بھی کولکتہ ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انڈیا جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کا نتیجہ دوسرا دن ختم ہونے سے قبل ہی سامنے آنے لگا، یہ ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ مذاق ہے۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کولکتہ ٹیسٹ کی پچ وقت کے ساتھ خراب ہوتی گئی، باونس غیر ہموار رہا، بیٹرز کو بھی پچ کی وجہ سے خطرناک باؤنس کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ کے لیے انڈین پلیئنگ الیون میں چار اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد،وزیراعظم استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ خود بتا دیا
  انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کولکتہ ٹیسٹ کی پچ کو خوفناک قرار دیا جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی پچ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ایسی پچز سے دو دن میں ٹیسٹ ختم ہوں گے تو ٹیسٹ کرکٹ ختم ہو جائے گی۔

بھارتی میڈیا نے لکھا کہ اگر اس طرح کی وکٹیں تیار ہوں گی کرکٹ فینز ٹیسٹ کرکٹ سے دور ہو جائیں گے، ٹیسٹ کم از کم چوتھے دن تک جانا چاہیے، ہوم ایڈوانٹیج بری بات نہیں لیکن ماضی کی طرح پچز تیار ہونی چاہئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے دو روز بیٹرز اور سیمرز کامیاب ہوں پھر آہستہ آہستہ اسپنرز غلبہ حاصل کریں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ پہلے دو روز میں ہی ٹیسٹ کا نتیجہ سامنا آنے لگے۔

خیال رہے بھار ت اور جنوبی افریقا کے درمیان کلکتہ ٹیسٹ کے پہلے روز  159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں بھارتی ٹیم بھی 189 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ دوسری اننگز میں بھی جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 153 زنر بنا سکی۔

بھارت کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور 10 رنز پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔