قومی کرکٹ ٹیم : نئے مینجر کی تقرری پر غور جاری 

Nov 16, 2023 | 15:30:PM
 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے حالیہ آئی سی سی ولڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑی ردو بدل کردی گئی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے حالیہ آئی سی سی ولڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑی ردو بدل جاری ہے۔ 

ٹیم مینجر ریحان الحق کو بھی ہٹا دیا گیا۔  ریحان الحق  کو ہٹانے کے بعد نوید اکرم چیمہ کو قومی ٹیم کا نیا مینجرلگائے جانے پر غور جاری ہے۔

ذراِئع  کے مطابق نئے کوچنگ سٹاف کے ساتھ ٹیم مینجر کا بھی تقرر ہوگا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ چیٹ لیک، بابراعظم کا قانونی چارہ جوئی پر غور

یاد رہے کہ نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ فارغ ہونے والے مینجر ریحان الحق مکی آرتھر کی سفارش پر مینجر لگے تھے۔

سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے ریحان الحق کی بطور منیجر تقرری کی تھی۔