ادارے اپنی حدود میں رہیں تو ملک ترقی کرسکتا ہے، جاوید لطیف

Nov 16, 2023 | 12:00:PM
رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہیں تو ملک ترقی کرسکتا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہیں تو ملک ترقی کرسکتا ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی کے بعد لاڈلے کے سہولتکار سامنے آ گئے، آج بھی پی ٹی آئی چیئرمین وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔

الیکشن سے پہلے کمیشن کی رپورٹ، ایبٹ آباد واقعے کی رپورٹ اور کارگل کمیشن کی رپورٹ پبلک ہوجانی چائیے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سہولت دینے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔