غزہ میں جنگ بندی کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں پیش قرارداد مسترد

Nov 16, 2023 | 10:37:AM
غزہ میں جنگ بندی کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں پیش قرارداد مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں پیش قرارداد مسترد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے  برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد اسکاٹش نیشنل پارٹی کی جانب سے کی گئی تھی جس کے حق میں 125 اور مخالفت میں 293 ووٹ آئے جب کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کے تحت جنگی کارروائیوں میں وقفے سے متعلق قرارداد بھی مسترد کردی گئی،جنگی کارروائیوں میں وقفے کی قرارداد سر کئیر اسٹارمر نے پیش کی جس کے حق میں 183  اور مخالفت میں 290 ووٹ آئے، مخالفت پر سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ افسوس ہے کچھ ساتھی پارٹی پالیسی کی حمایت کرنے سے قاصر تھے۔

 ادھر لیور پول سے لیبر رکن پارلیمنٹ اور شیڈو منسٹر پاؤلا بارکر بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ  فوری جنگ بندی پر حلقے کے عوام کی اکثریت کا واضح مؤقف ہے،برمنگھم سے لیبر رکن اور شیڈو وزیر جیس فلپس نے  بھی عہدے سے استعفی دیتے ہوئے لیبر لیڈر کے نام خط لکھا کہ میرا ووٹ حلقے کے عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے، غزہ میں فوجی کارروائی کا قیام امن کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے،اس کے علاوہ لیبر پارٹی کے 56 اراکین نےغزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا۔

لیبر رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے، حیرت کی بات ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں جنگ بندی کی قرارداد مسترد ہوئی۔