وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور سابق وفاقی وزیر کیخلاف  مقدمہ درج کرانے کی درخواست جمع

Nov 16, 2022 | 22:29:PM
وزیر اعلیٰ ,خیبر پختونخوا, سابق وفاقی ,  مقدمہ درج , درخواست جمع
کیپشن: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرادی گئی۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تیمرگرہ میں جلسہ کرنے اور روڈ بندش کی وجہ سے پانچ اضلاع کے عوام کو شدید تکلیف پہنچی ،قانونی کارروائی کی جائے ،درخواست عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر عہدیدار عمران ٹاکر اور مراد مشوانی نے ایس ایچ او تیمرگرہ  کے حوالے کی  جس کو قانونی کارروائی  کیلئے منظور کیا گیا ہے۔