آرمی چیف کا آئیڈیاز 2022 نمائش کا الوداعی دورہ

Nov 16, 2022 | 21:02:PM
 آرمی چیف , آئیڈیاز, 2022, نمائش ,الوداعی ,دورہ
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی کا دورہ کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی کا دورہ، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے کراچی ایکسپو سنٹر میں آئیڈیاز 2022 کے مختلف اسٹالز دیکھے، آرمی چیف نے آئیڈیاز دفاعی نمائش میں شریک مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں، ملاقاتوں میں بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا، زمبابوے، یو اے ای کے وفود شامل تھے۔ 
 آرمی چیف نے ملیر گیریژن کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملیر گیریژن میں افسروں اور جوانوں سے بات چیت بھی کی اور ان کی پیشہ وارانہ کارکردگی کی تعریف کی، آرمی چیف نے حالیہ سیلاب میں فوجی دستوں کی امدادی سرگرمیوں کو بھی سراہا۔