باجوڑ ،فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ،2 جوان شہید، ایک دہشتگرد ہلاک

Nov 16, 2022 | 18:11:PM
باجوڑ ہلال، فورسز، دہشتگردوں، شدید فائرنگ، 2جوان شہید، ایک دہشتگرد مارا گیا،
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑہلال میں فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ ایک دہشتگرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑہلال میں فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید جبکہ ایک دہشتگرد مارا گیا،ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائیک تاج محمد، لانس نائیک امتیاز خان شامل ہیں، آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سینئر صحافی انتقال کرگئے