حارث رؤف کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال

Nov 16, 2022 | 10:32:AM
حارث رؤف کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسلام آباد اپنے گھر پہنچ گئے۔

اسلام آباد پہنچنے پر حارث رؤف کے اہل خانہ اور دوست احباب نے ان کا استقبال کیا جبکہ حارث کے گھر کے باہر مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حارث نے کہا کہ 'سب مداحوں کا پاکستان کو سپورٹ کرنے کا بے حد شکریہ، آپ لوگ اتنی محبت کرتے ہیں اسی وجہ سے ہم پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں'۔

کرکٹر نے کہا 'الحمد اللہ جیسا ہمارا ورلڈ کپ رہا ہم سب خوش ہیں، میرا خیال ہے کہ ہماری پرفارمنس سے پورا پاکستان خوش ہے'۔

اس سے قبل پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا سمیت کپتان بابر اعظم، آصف علی، عثمان قادر، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور دیگر آفیشل نجی ائیرلائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے۔