محسن نقوی کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کارروائی کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر بنوں پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کی تعریف کی۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا کر بہادری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، جو ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا