سندھ بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار، آنے والے دنوں میں کیا ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے بیشتر علاقے آج ہفتے کے روز شدید رمی کی لپیٹ میں رہے۔ بعض جگہوں پر ٹمپریچر 47 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا۔
آج زیادہ گرمی سندھ اور بلوچستان میں رہی؟ ہیٹ ویوو کی بھی صورتحال ہبرقرار ہے۔ بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں اس وقت ہیٹ ویوو (Heatwave) کی لہر بمحسوس کی جا رہی ہے۔ ان علاقوں میں ٹمپریچر حالیہ دنوں کے معمول سے 5 سے 7 ڈگری سیلسئیس زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
آج پاکستان میں سب سے زیادہ گرمی سندھ کے وسطی اور بالائی علاقوں سمیت صوبہ بلوچستان کے مشرقی میدانی علاقوں میں ریکارڈ کی گئی ہے۔میٹ ڈیپارٹمنٹ (PMD) کے مطابق، ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44°C سے 47°C تک پہنچ چکا ہے۔
سب سے زیادہ گرم مقامات (درجہ حرارت)
بالائی سندھ اور مکران کی پٹی: دادو، جیکب آباد، سکھر، اور نوابشاہ (شہید بینظیر آباد) میں ٹمپریچر 44°C سے 47°C تک رہا۔
مشرقی بلوچستان: سبی اور تربت کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 45°C سے زیادہ رہا۔
جنوبی پنجاب: بہاولپور، رحیم یار خان، اور ملتان میں آج ہفتہ کے روز ٹمپریچر 41°C سے 43°C تک پہنچ گیا ہے۔
لاہور، فیصل آباد، وسطی پنجاب میں بھی آج گرم دن رہا اور ٹمپریچر 39 ڈگری سیلسئیس تک رہا۔ لاہور میں ٹمپریچر 39 ڈگری سیلسئیس تک گیا، فیصل آباد میں 38 ڈگری۔ شمالی پنجاب میں آج موسم قدرے بہتر یعنی 37°C سے 39°C تک ریکارڈ کیا گیا ہے اور راولپنڈی میں 37 ڈگری سیلسئیس رہا۔
تاہم، کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں سمندری ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت 35°C سے 36°C تک متزلزل ہوا ہے، لیکن ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے وہاں گرمی کی شدت (Feels Like) اب بھی 38°C سے 40°C تک محسوس کی جا رہی ہے۔
سندھ، بلوچستان میں ہیٹ ویوو (شدید گرمی کی لہر) کی صورتحال برقرار رہےگی
میت ڈیپارٹمنٹ نے پرسوں 18 مئی سے پاکستان کے کئی علاقوں میں تھنڈر سٹارم اور بارشوں کی پیشین گوئی کر دی ہے لیکن بتایا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے جو علاقے اس وقت ہیٹ ویوو کی زد مین ہیں، وہاں ہیٹ ویوو باقی رہے گی۔
شہریوں کے لئے مشورہ
محکمہ موسمیات (PMD) نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ:
دوپہر کے وقت بلا ضرورت براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے پانی اور مائع اشیاء کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔