سعودی وزارتِ داخلہ کی عازمینِ حج کےلئےاہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی وزارتِ داخلہ نے حج 2026 کے حوالے سے عازمینِ حج کےلئےاہم ہدایات جاری کردیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج کے آرام و تحفظ کے لیے جاری کردہ اہم ہدایات کا مقصد ان کے سفرِ حج کو آسان اور جامع بنانا ہے تاکہ وہ ضوابط کے مطابق آرام وسکون سے فریضہ ادا کریں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں حرم مکی الشریف کے مختلف مقامات کی وضاحت کی گئی ہے، مسجد الحرام میں کن راستوں سے داخل ہوں، ان ٹریکس کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہے جن سے ہوتے ہوئے طواف کعبہ اور سعی کے لیے باآسانی پہنچا جاسکتا ہے۔
ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں ویل چیئر اور الیکٹریکل چیئرز کے لیے مخصوص راستے موجود ہیں جن پر ویل چیئرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، سعی کا مقام صرف سعی کرنے والوں کے لیے مخصوص ہے یہاں بیٹھنے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی سپریم کورٹ نے 17 مئی کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی
عازمین حج کی جسمانی سلامتی کے حوالے سےکہاگیاہے کہ وہ مسجد الحرام میں ازدحام کے اوقات میں ماسک کا استعمال کریں۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج ضوابط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں جانا قانون شکنی ہے جس پر سخت سزائیں مقرر ہیں۔