مویشی منڈیاں بھر گئیں، جانوروں کی خریداری عروج پر

May 16, 2026 | 12:35:PM
مویشی منڈیاں بھر گئیں، جانوروں کی خریداری عروج پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں۔

کراچی میں مختلف مقامات پر لگائی گئی مویشی منڈیوں میں شہریوں کا خریداری کے لیے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 شہریوں کی جانب سے جانوروں کی قیمت زیادہ ہونے کا شکوہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور کی مناواں مویشی منڈی میں بیوپاری اپنے خوبصورت اور صحت مند جانور لے کر پہنچ گئے ہیں۔

بیوپاری پُرامید ہیں کہ جانور اچھی قیمتوں پر فروخت ہوں گے۔

ادھر گوجرانوالا کی مویشی منڈیوں میں بھی قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں شہریوں کی بڑی تعداد جانوروں کی خریداری کر چکی ہے اور گھروں پر ان کی دیکھ بھال جاری ہے۔

مزید پڑھیں:حافظ آباد میں زرد تربوز کی کاشت میں اضافہ