پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح تبدیل،مٹی کا تیل بھی سستا

May 16, 2026 | 08:39:AM
 پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح تبدیل،مٹی کا تیل بھی سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 7روپے 23 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت311 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر تھی۔ گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:’’پاکستان سے مذاکرات کرو‘‘سابق وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

 پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

 ذرائع وزارت پیٹرولیم کےمطابق پیٹرول پر لیوی میں کمی جبکہ ڈیزل پر اضافہ کردیا گیا،پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 9 روپے 24 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی۔

پیٹرول پر لیوی 117 روپے 41 پیسے سے کم کرکے 108 روپے 17 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

 ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا گیا،ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 42 روپے 60 پیسے سے بڑھا کر 52 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔