عدلیہ کی آزادی و تحفظ انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے،چیف جسٹس پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی و تحفظ انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے سخت حالات میں کام کرنے والے ججز کی خدمات کو سراہا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدلیہ کی آزادی و تحفظ انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عتیق شاہ سے ملاقات کی،عدلیہ اور وکلاء کی استعداد کار بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی،ملاقات میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے نکات پر غور کیا گیا،چیف جسٹس پاکستان نے ماڈل کریمنل کورٹس کی بحالی پر زور دیا۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے پسماندہ علاقوں میں فنڈز کی ترجیحی فراہمی کی ہدایت کی،چیف جسٹس پاکستان نے بنوں جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے،چیف جسٹس پاکستان نے زیر التوا مقدمات پر تشویش کا اظہار کیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انسداد منشیات سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکس گزاروں کیلئے اہم خبر