بھارتی حملوں کے خلاف قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا: مریم نواز

May 16, 2025 | 10:34:AM
بھارتی حملوں کے خلاف قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ بھارتی حملوں کے خلاف قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا۔

 لاہور میں ٹریکٹر تقسیم کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین نے پوری کوشش کی کہ کسانوں سے احتجاج کرائیں لیکن کسان پروپیگنڈے میں نہیں آئے۔

 انہوں نے کہا کہ جن کسانوں نے گندم کی تاریخی فصل اگائی، انہیں ایک ہزار مفت ٹریکٹر بطور انعام دیے ہیں اور 20 ہزار ٹریکٹرز مزید دینے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کے خلاف قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، نفرت کی سیاست ختم ہوئی تو پاکستان ترقی کررہا ہے۔

مریم نواز نے چین کی طرف سے تحفے میں ملنے والے ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات کا معائنہ بھی کیا۔