پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونیوالی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب سےسینیٹ کی خالی ہونیوالی نشست کے لئے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ،سترہ مئی کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔
پنجاب سے پروفیسرساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پرانتخابات کے لئے مجموعی طور پرچار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی طرف سے جمعیت اہلحدیث کےناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم، تحریک انصاف کی طرف سےکرنل ریٹائرڈ اعجازمنہاس، خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ اورمہرعبدالستار نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات
ریٹرننگ آفیسرصوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کاغذات وصول کئے،تمام امیدواروں کو17ہ مئی کوکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت دیا گیا ہے جبکہ الیکشن 29مئی کوہوں گے۔