پاکستان اسٹیٹ بینک کا کرنٹ اکاونٹ 1.8 کروڑ ڈالر سرپلس

May 16, 2023 | 22:54:PM
پاکستان اسٹیٹ بینک کا کرنٹ اکاونٹ 1.8 کروڑ ڈالر سرپلس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)اپریل 2023 کا کرنٹ اکاونٹ 1.8  کروڑ  ڈالر سرپلس رہا  ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  مارچ 2023 میں کرنٹ اکاونٹ 75 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا  جبکہ  اپریل 2022 میں کرنٹ اکاونٹ  64 کروڑ ڈالر کےخسارے میں رہاتھا۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق جولائی 22 سے اپریل 23 کے دوران کرنٹ اکاونٹ  خسارہ 3 ارب 20 کروڑ  ڈالر رہا ،گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 13 ارب 65 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

ماہرین کا کہنا ہے  کہ  درآمدی بل کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کے مثبت اقدامات نظر آرہے ہیں،گزشتہ مالی سال درآمدی بل 80 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچے پر کرنٹ اکاونٹ بڑے خسارہ کا سامنا تھا ۔