سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان کوکنسلٹنٹ اسپشل پروجیکٹس مقرر کردیاگیا

May 16, 2023 | 20:20:PM
سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان کوکنسلٹنٹ اسپشل پروجیکٹس مقرر کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان کوکنسلٹنٹ اسپشل پروجیکٹس مقرر کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کو ریٹائرمنٹ پر ایک ماہ کی توسیع دی گئی تھی،ذاکر خان کو توسیع نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے باعث  دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اب ذاکر خان کو  کنسلٹنٹ اسپیشل پراجیکٹس طور پر ایک سال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے، نئی ذمہ داریوں کے لیے ذاکر خان کی  تنخواہ آدھی کردی گئی ہے۔

ذاکر خان بطور  کنسلٹنٹ کے پی سی بی سے  پانچ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرینگے جبکہ پی سی بی  نے ذاکر خان کی جگہ عثمان واہلہ کو نیا ڈائریکٹر انٹرنیشنل  کرکٹ مقرر کر دیا ہے۔