شیخوپورہ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

May 16, 2023 | 09:07:AM
شیخوپورہ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان رؤف) پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

   شیخوپورہ پولیس کے مطابق بریارانوالا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزم نے اپنی بہن اور اس کے دوست کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ میں زنجیروں سے بندھی 14 سالہ بچی بازیاب

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت انصر کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔