وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

May 16, 2022 | 17:50:PM
خطرے کی گھنٹی
کیپشن:  وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے بڑھتی آبادی کوقدرتی وآبی وسائل کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیے میں کہاگیا کہ قدرتی و آبی وسائل کو بڑھتی آبادی سے خطرہ ہے، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق رواں سال 88 ملین ٹن گنا،93 لاکھ ٹن چاول کی فصل ہوئی، 97لاکھ ٹن مکئی،77 لاکھ ٹن آلو کی پیدوار ہوئی،مستقبل قریب میں غذائی تحفظ کا کوئی خطرہ نہیں۔نیشنل فوڈ سیکیورٹی کےمطابق2030میں پاکستان کی آبادی 26 کروڑ ،2050 میں 38 کروڑ متوقع ہے ۔گاج ڈیم کا 40فیصد کام مکمل ہوگیا ہے،گاج ڈیم کا معاہدہ ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث 28ستمبر 2018کو ختم کردیا گیا۔گاج ڈیم کی مدت تکمیل 2018تک بڑھا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:چینی قافلہ نشانہ پر۔۔ ایک اور خاتون خود کش بمبار گرفتار