تخت بھائی ؛ گھریلو تنازعہ پر فائرنگ،باپ بیٹا جاں بحق

Mar 16, 2026 | 21:29:PM
 تخت بھائی ؛ گھریلو تنازعہ پر فائرنگ،باپ بیٹا جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) تخت بھائی میں دو فریقین کے درمیان گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ بہن بھائی زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع مردان کے تحصیل تخت بھائی کے علاقے کالج کالونی میں گھریلوں تنازعے پر 2 فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے ۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سےباپ بیٹا مسمی محمد علی عرف طورے مستری ولد محمد گل اور ان کا والد محمد گل ولد سید گل جاں بحق جبکہ دوسرے فریق سےبہن بھائی دختر حکیم خان اور ان کا بھائی شہزاد ولد حکیم خان زخمی ہوگئے۔پولیس سٹیشن ساڑوشاہ نے واقعے کی الگ الگ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دیں، ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست دائر

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: