آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

Mar 16, 2026 | 09:19:AM
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش ہوگئی۔
فرانس اور جاپان نےآبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکارکردیا،چین نے بھی کوئی جواب نہیں دیا،جنوبی کوریا نے بھی فوری جواب سے گریزکیاہے۔
برطانیہ نے بھی امریکی صدرکی اپیل مستردکرتے ہوئے بارودی سرنگیں تلاش کرنیوالے ڈرون بھیجنے کا عندیہ دیاہے۔
اس سے قبل امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کیلئے اتحاد کا منصوبہ بناتے ہوئے آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کیلئے چین سمیت 7ممالک سے رابطہ کیاتھا،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کاکہناہے کہ ان ممالک نے مدد نہ کی تو ہم یاد رکھیں گے،ایران سے بات کررہے ہیں، مجھے نہیں لگتا وہ تیار ہیں، ایران میں ڈرون سازی کی صنعت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
دوسری طرف  ایران نے کہاہے کہ امریکا سے جنگ بندی کا کبھی نہیں کہا،ایرانی ایندھن تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو ردعمل بہت واضح ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو ممکنہ توانائی بحران سے خبردار کر دیا
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی فورسز خطے میں امریکی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گی،امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سر زمین استعمال کر رہا ہے،امریکانے مذاکرات کے دوران ایران پرحملہ کیا،امریکا سے بات چیت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔