طلال چودھری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری

Mar 16, 2024 | 21:11:PM
طلال چودھری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری
کیپشن: طلال چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے طلال چودھری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔طلال چودھری کو پنجاب کی جنرل نشست پر صدر (ن لیگ شہباز شریف نے ٹکٹ جاری کیا۔
طلال چودھری نے کہاہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکر گزار ہوں،انہوں نے کہا کہ اپنی جماعت کا بھی انتہائی مشکور ہوں، میں اپنی وفاداری و کارکردگی سے اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
طلال چودھری نے کہا کہ سینیٹ کا ٹکٹ ان کارکنوں کے نام جنہوں نے مشکل حالات میں پارٹی اور قیادت کا ساتھ دیا، یہ ٹکٹ جڑانوالہ کے نام، یہ ٹکٹ نواز شریف سے محبت کے نام۔

یہ بھی پڑھیں: نظم و ضبط کی خلاف ورزی ، ابرار احمد اور سعود شکیل پر کتنا جرمانہ عائد کیا گیا ؟