صدرمملکت,وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پردہشتگرد حملے کی مذمت

Mar 16, 2024 | 16:11:PM
صدرمملکت,وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پردہشتگرد حملے کی مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدرمملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعے میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید جوانوں پر فخر ہے،وزیرِ اعظم نے شہداء کی مغفرت اور انکے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی بھی دعاکی ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور دہشت گرد حملے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ،صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ، انہوں نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ، سپیکرنے دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں فوجی جوانوں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگرد دشمن کے ناپاک عزائم پر عمل پیرا ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے، دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔