وائی فائی کے سگنل طاقتور بنانے کے چند ٹوٹکے 

Mar 16, 2022 | 23:20:PM
 وائی فائی۔ سگنل۔ طاقتور۔انٹر نیٹ۔انٹینا۔ڈیوائس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وائی فائی جدید دور کی اہم ضرورت ہے،اب ظاہر ہے اگر انٹرنیٹ کی رفتار سست ہو گی تو یہ صارفین کے لئے پریشانی کا سبب بنے گی تاہم کچھ ایسی ٹپس اور طریقے ہیں جن کو اپنا کر وائی فائی کی سپیڈ بڑھائی جاسکتی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق راﺅٹر کو گھر کے درمیانی حصے میں رکھیں تاکہ یہ دیوار سے دور رہ سکے اس طریقے سے آپ انٹینا سیدھا اوپر کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گھر میں ایک اور راﺅٹر رکھیں ۔ دوسرے راﺅٹر کو گھر میں کسی بھی جگہ رکھ کر آپ وائی فائی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے مدد مل سکتی ہے۔
 راﺅٹر کو ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ دیگر برقی ڈیوائسز مثال کے طور پر ایل ای ڈی لائٹس، سپیکرز، مانیٹرز اور اے سی پاور کورڈ سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے ۔ راﺅٹر کو ری سٹارٹ کرنا رفتار بڑھانے کے لئے ایک محفوظ اور موثر طریقہ ہے لیکن ہر بار مینوئلی کرنے سے وائی فائی کی رفتار کم ہو سکتی ہے، لہٰذا ایک خودکار شیڈول تشکیل دیں جو روزانہ یا ہفتہ میں ایک بار راﺅٹر کو ری سٹارٹ کرے۔
 خیال رکھیں کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی لہٰذا پاس ورڈ کا استعمال کریں تاکہ غیر ضروری ڈیوائسز کنیکٹ نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں۔موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت کو بڑا جھٹکا، اہم اتحادی جماعت کا علیحدگی کا اعلان