معیشت کے چند بڑے سیکٹرز میں ٹیکس چوری ہو  رہی ہے، وزیراعظم

Mar 16, 2021 | 15:11:PM
معیشت کے چند بڑے سیکٹرز میں ٹیکس چوری ہو  رہی ہے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چند بڑے سیکٹرز میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لا رہے ہیں، بالواسطہ ٹیکس لگانے سے مہنگائی بڑھتی ہے۔40 فیصد فروخت ہونیوالی سگریٹ پر ٹیکس نہیں دیا جاتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں انتخابات میں شفافیت کیلئے ناگزیر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں ٹریکنگ سسٹم لا رہے ہیں، ایف بی آر 15 سال سے کوشش کر رہا ہے، اسے روک دیا جاتا ہے، معیشت کے چند بڑے سیکٹرز میں ٹیکس چوری ہو  رہی ہے، لوگ ٹیکس نہیں دیتے، ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے، 40 فیصد فروخت ہونیوالی سگریٹ پر ٹیکس نہیں دیا جاتا، سگریٹ انڈسٹری میں صرف2 کمپنیاں ٹیکس دیتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آٹومیشن نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس چوری ہو رہا ہے، ان ڈائریکٹ ٹیکس لگانے سے مہنگائی بڑھتی ہے، سندھ ہائی کورٹ کے سٹے آرڈر کو ختم کرنے کیلئے کوشش کی جائے۔