گھوٹکی :ایمبولینس نہ ملنے پر بچہ جاں بحق

Mar 16, 2021 | 13:28:PM
گھوٹکی :ایمبولینس نہ ملنے پر بچہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گھوٹکی کی تحصیل خانپور میں ایک کسان کا بیٹا  امین پائوں پھسلنے سے نہر میں جا گرا ،ایمبولینس نہ ملنے پر ریڑھا پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن امین راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 12سالہ امین پائوں پھسلنے سے نہر میں  گرگیا تھا، جسے بچانے کے لئےلوگوں نے نہر میں چھلانگیں لگا دیں اور بے ہوشی کی حالت میں بچے کو نہر سے باہر نکال لیا گیا۔بچے کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی اطلاع ملنے پر والد موقع پر پہنچا اور ہسپتال فون کر کے ایمبولینس منگوائی لیکن  ایمبولینس نہ ملی۔

واضح رہے کہ ایمبولینس نہ ملنے پر لڑکے کے والد نے شہر فون کر کے ریڑھا منگوایااور ریڑھے پر بے ہوش بچے کو ڈال کر ہسپتال کی طرف چل دئیے۔بے ہوش بچے نے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔خیال رہے کہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد نے واقعہ  پر کوئی بھی موقف دینے سے انکار کر دیا۔