امریکا: 71 سالہ ڈرائیور نے کار بے گھر افراد پر چڑھا دی، 3 ہلاک

Mar 16, 2021 | 13:22:PM
امریکا: 71 سالہ ڈرائیور نے کار بے گھر افراد پر چڑھا دی، 3 ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی شہر سین ڈیگو میں بوڑھے ڈرائیور نے کار بے گھر افراد پر چڑھا دی، خوفناک حادثےکے نتیجے میں3 افراد ہلاک، 6 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق 71 سالہ ڈرائیور نے اس وقت کار شہریوں پر چڑھا دی جب وہ بارش سے بچنے کے لئے سیان ڈیگو شہر کے سٹی کالج انڈر پاس میں موجود تھے، حادثے میں3 افراد ہلاک جبکہ 6زخمی ہو گئے، زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئےہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق انڈر پاس میں بے گھر افراد بھی موجود تھے، ڈرائیور نےموقع پر  زخمیوں کی مدد بھی کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے زیادہ عمر اور کمزروی کے باوجود کار چلانے پر بوڑھے شخص کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔