جلیل احمد شرقپوری نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو بڑا مشورہ دیدیا

Mar 16, 2021 | 11:07:AM
 جلیل احمد شرقپوری نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو بڑا مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ( ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

 اپنے ایک بیان میں  جلیل احمد شرقپوری  نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد ذاتی مفادات پر مبنی ہے ، نواز شریف،آصف زرداری اور فضل الرحمان سیاسی تھکاوٹ کا شکار ہیں لہٰذا یہ تینوں سیاست سے ریٹائر ہوکر اللہ اللہ کیا کریں۔

خیال رہے کہ میاں جلیل شرقپوری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کے (ن) لیگ کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے جبکہ انہوں نے اپنے قائد نوازشریف پر بھی شدید تنقید کی اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر ذاتی مفادات کے لئے سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔