پاکستان نے  چین سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کرلی  

Mar 16, 2021 | 10:40:AM
پاکستان نے  چین سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کرلی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان نے دوست ملک چین سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کرلی، خریدی گئی 5 لاکھ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا چینی کمپنی سائینوفارم سے کورونا ویکسین کا معاہدہ طے پایا جس کے تحت پاکستان نے  چین سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سائینوفارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، سائینوفارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے۔وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کو ویکسین کے معاملے پر خصوصی رعایت فراہم کی، جس کے بعد پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر والوں کو سائینوفارم ویکسین دی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سائینوفارم کورونا ویکسین مؤثر و کامیاب ثابت ہوئی ، تاہم پاکستان کی چینی کمپنی کین سائینو سے ویکسین خریداری پر بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے چین پاکستان کو سائینوفارم ویکسین کی 10لاکھ ڈوزز کا تحفہ دے چکاہے ، چین نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیلئے 5 لاکھ ڈوززاور پاک فوج کیلئے 5 لاکھ ڈوزز کا تحفہ فراہم کیاتھا تاہم پاک فوج نے اپنے حصے کی ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دے دی تھی۔